رحمان ملک کا جے آئی ٹی میں سب سچ سچ بتانے کا اعلان

اپنی رپورٹ میں جو کچھ لکھا تھا اس پر قائم ہوں، رحمان ملک کا جے آئی ٹی میں سب سچ سچ بتانے کا اعلان، کہتے ہیں چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ محترمہ کا کیس فاسٹ ٹریک پر ٹرائل کروائیں۔

 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آج خوشی کا دن بھی ہے اور غم کا بھی، غم کا اس لئے کہ ابھی تک بی بی کے قتل کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ محترمہ کا کیس فاسٹ ٹریک پر ٹرائل کروائیں۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہم کلبھوشن کا کیس بھول گئے ہیں، وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ فیس ادا کر کے کلبھوشن کیس کا عالمی عدالت میں جلد ٹرائل شروع کرائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ سعودی عرب قطر تنازع پر کردار ادا کریں۔ پانامہ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رحمن ملک بولے، جے آئی ٹی کو اب تک 3 خطوط لکھے ہیں، اپنی رپورٹ میں جو کچھ لکھا تھا اس پر قائم ہوں، اپنی رپورٹ آج نکلوائی ہے اس میں جو مناسب سمجھا کمی یا اضافہ کروں گا، ہماری جماعت اس کیس کو سیاسی رنگ نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان پر ایک الزام ہے، نواز شریف کو مشورہ دوں گا کہ اپنے وکلاء کو سامنے لائیں، پارٹی کو معاملے میں مت لائیں، میں بحیثیت سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/393861#sthash.umoXWNae.dpuf

تاریخ اشاعت : 2017-06-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock