مسلم لیگ کے تمام دھڑے اکٹھے ہونے جا رہے ہیں ، چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ بی بی سمیرا الٰہی کا نیویارک میں استقبالیہ سے خطاب


نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستا ن مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ و پارٹی رہنما بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھے کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں چوہدری شجاعت اور شیخ رشید احمد دن رات کام کررہے ہیں ۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فیملی کے نواز فیملی سے دیرینہ تعلقات تھے لیکن ملکی مفاد پر پرانے تعلقات کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے یا بعد میں، ہر صورت میں جانا ہوگا۔استقبالیہ کے اہتمام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیت مدثر چوہدری، سابق ناظم یونین کونسل کڑیانوالہ عبدالحمید بٹ اور ان کے دوست احباب نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ استقبالیہ میں میاں ذاکر نسیم ، چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ ، غلام فرید لنگڑیال، شفیق بٹ ، شیخ افتخار رسول ، مزمل حسین مون ، مسلم لیگ (ق) امریکہ کے مقامی ساتھیوں کے علاوہ پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی قائدین چوہدری اعجاز فرخ، سرور چوہدری ، ملک مشتاق، سید علمدار حسین شاہ ، چوہدری شیراز فرخ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ استقبالیہ میں یہ پہلا موقع تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ جو کہ پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں ناظم ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے الیکشن میں امیدوار بن کر سامنے آئیں ، نے نیویارک میں پہلی بار کمیونٹی کے اجتماع میں شرکت کی ۔ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں قومی یا پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں ۔ تفصیل کےلئے وزٹ کرتے رہیں

تاریخ اشاعت : 2017-07-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock