پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نیویارک میں دوسرا سالانہ رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، کمانڈو کرکٹ کلب نے فائنل جیت لیا

 

فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف سیاسی ، کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری پرویز ریاض امراءتھے ،ٹورنامنٹ میں 18ٹیموں کے دو سو کھلاڑیں نے حصہ لیا،کیسر پارک فیلڈ میں چوکوں چھکوں کی بارش


وحید لالہ مین آف دی میچ اور زبیر مین آف دی سیریز قرار پائے ،فاتح ٹیم کے کپتان نے مہمان خصوصی سے ٹرافی اور ایک ہزار ڈالرز کا کیش پرائز وصول کیا
رنر اپ ٹیم کے کپتان زبیر احمد نے رنر اپ ٹرافی اور تین سو ڈالرز کیش پرائز وصول کیا ،چیف آرگنائزر ہمایوں ریاض اور صدر وکیل احمد نے مہمان خصوصی کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا


تنظیم کے عہدیداروں وائس پریذیڈنٹ محتشم یوسف ، طلال احمد اعوان، عدنان بھٹی ، عرفان مرزااور محمد قاسم شہباز کے لئے نیویارک سٹی کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئیں ،تنظیم کے چئیرمین محمد حسین نے نوجوانوں کی سرپرستی اور مالی تعاون پر مہمان خصوصی کا شکرئیہ اد اکیا

 


 نیویارک سٹی کے مئیر ڈبلازیو ،بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھیو یوجین، کونسل میں ہائیم ڈوئچ کا سہولیات دینے پر خصوصی شکرئیہ اد اکیا

 

تاریخ اشاعت : 2016-06-29 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock