پانامہ کیس اور نواز شریف دونوں اپنے انجام کو پہنچنا ہوگا، ولید اقبال کا تحریک انصاف نیویارک کے استقبالیہ سے خطاب

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ کیس اور دھاندلی اور کرپشن کی زد میں آئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اپنے انجام تک پہنچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف نیویارک کے مقامی قائدین کی جانب سے دئیے گئے مشترکہ استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ تحریک انصا ف اپنے موقف بار بار تبدیل کرتی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف ہر حالت میں ملک کو کرپشن سے نجات دلانا چاہتی ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ہر آپشن کو استعمال کریں گے ۔


استقبالیہ میں تحریک انصاف کے مقامی قائدین چوہدری پرویز ریاض امرئ، امجد نواز ، خاور بیگ، فیاض خان ، ضمیر احمد چوہدری ،خورشید احمد بھلی ، زمان آفریدی ، رانا جاوید ، اکرا م سمیت دیگر قائدین و ارکان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ ولید اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف لاہور کے صدر کی حیثیت سے میرا اولین فرض شہر لاہور میں انصاف کے راج اور شریفوںکی سیاست کا خاتمہ ہے۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock