ملٹی کلچرل یوتھ سمر کیمپ کی گریجویشن تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے دفتر میں ملٹی کلچر یوتھ کیمپ کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس میں اسمبلی مین رابرٹ کیرول اور کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت قاسم مجید باجوہ تھے جبکہ نعیم ملک بھی شریک ہوئے ۔ تقریب میں سمر کیمپ کامیابی سے مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس میں اسمبلی مین اور کونسل مین نے اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ انہوں نے سمر کیمپ کے منتظمین اور PAYSکو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ کمیونٹی میں ایسی سرگرمیوں کو جس حد تک بھی ممکن ہو فروغ دیا جانا چاہئیے ۔
تقریب کے انعقاد میں شاہد حمید خان ، نوشین علی (پیپل ان نیڈ) ۔کاشف حسین اور احسن چغتائی نے بھی خصوصی کردار ادا کیااور سمر کیمپ مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ۔
قاسم مجید باجوہ نے کہا کہ PAYSمیں ایسی سرگرمیوں سے کمیونٹی اور کمیونٹی ارکان کی ترقی ہو گی ۔ کمیونٹی ایسی سرگرمیوں کی ہر ممکن سپورٹ کرے ۔
نعیم ملک نے کہا کہ میرے لئے تقریب میں شرکت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں PAYSکو کمیونٹی کی خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
شاہد حمید خان، نوشین علی اور کاشف حسین نے PAYSکے زیر اہتمام جاری دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا ۔


تاریخ اشاعت : 2017-09-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock