تحریک انصاف نیویارک کے پارٹی الیکشن 13,12اورنومبر کو ہونگے، ٹائیگرز اور ایگل پینل میں مقابلہ ہوگا

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے انٹر ا پارٹی الیکشن 13,12اورنومبر کو ہونگے ۔پارٹی کی رکنیت سازی کی ڈیڈ لائن گذر جانے کے بعد اپ معمول اور پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 12اور13نومبر کو الیکشن ہونگے ۔ان الیکشن میں پرویز امرا کی قیادت میں قیام ٹائیگرز اور امجد نواز کی قیادت میں قائم ایگل پینل کا مقابلہ ہوگا۔14نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ 15اکتوبر کو پارٹی کی جانب سے اب تک ہونیوالی رکنیت سازی کی تفصیل جاری کر دی جائے گی ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے کی جانیوالی رکنیت سازی کی مہم میں توقع سے کہیں زیادہ رکنیت سازی ہوئی ہے ۔پارٹی کے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی جائے گی جن کی منظوری کے بعد شیڈول کے مطابق پارٹی الیکشن ہونگے ۔

تاریخ اشاعت : 2017-10-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock