امریکا نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی سے انکار کردیا 

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی سے انکار کردیا۔ ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد نہیں دے گا کیوں کہ وزیر دفاع ایش کارٹر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کانگریس میں اس بات کی تائید نہیں کریں گے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائیاں کررہا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک دہائی سے تنائو کا شکار ہیں اور امریکی حکام کا موقف ہے کہ پاکستان دہشتگرد گروپس افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کررہا۔

۔

تاریخ اشاعت : 2016-08-04 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock