بروکلین میلہ ، ہزاروں پاکستانیوں نے جشن آزادی پاکستان منایا

 

 

نیویارک(خصوصی رپورٹ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین (جو کہ لٹل پاکستان )بھی کہلاتا ہے ، پر حسب روایت اس سال بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا اور بروکلین میلہ منعقد کیا گیا۔

 

میلے میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ، نیویارک سٹی کمپٹرولر سارہ سید سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں اور انہوں نے کمیونٹی کو یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔

 

میلے میں شریک پاکستانیوں نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ پاکستانی گلوکار ملکو نے دو گھنٹے تک اپنے فن کا مسلسل مظاہرہ کرکے شرکاءسے خوب داد وصول کی ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-08-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock