جشن آزادی پاکستان بروکلین میلہ

 

آزادی پاکستان کے سلسلے میں یوم پاکستان بروکلین میلہ منعقد کیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی ، سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا اور فضاءپاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی


 چئیرمین چوہدری عبدالحمید، پریذیڈنٹ طاہر بھٹہ، سرپرست اعلیٰ حمید خان ،وائس چئیرمین بلال شیخ،سینئر وائس پریذیڈنٹ شاہد رانجھا، جنرل سیکرٹری سجاد احمد بٹ ،فنانس سیکرٹری شیخ اشفاق کی شرکت


وائس پریذیڈنٹ راجہ رزاق،کوارڈی نیٹر جاوید چیچی ،شیخ عارف ،طارق بٹ ، ندیم بٹ،طاہر بوبی ، پرویز جمی ،ملک اکرم کے علاوہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان سمیت دیگر کی بھی شرکت


 قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، کونسل مین میتھیو یوجین ، ٹی ایل سی کے حکام کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی


آئیے اس عزم کے ساتھ یوم پاکستان منائیں کہ ہم اپنے عمل سے کمیونٹی اور ملک و قو م کا نام بلند کریں گے ۔بروکلین میلہ سے میلہ کمیٹی کے قائدین ، قونصل جنرل و دیگر کے خطابات


نیویارک (صدائے پاکستان) علامہ اقبال سنٹر نیویارک اور کونی آئی لینڈ ایونیو مرچنٹس ایسوسی ایشن بروکلین (نیویارک) کے زیر اہتمام پاکستانی امریکن کمیونٹی نے کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ ”لٹل پاکستان‘ ‘ بھی کہلاتا ہے ، پر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں یوم پاکستان بروکلین میلہ منعقد کیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی ، سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا اور فضاءپاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔
یوم پاکستان بروکلین میلہ کے انعقاد میں میلہ کمیٹی کے چئیرمین چوہدری عبدالحمید، پریذیڈنٹ طاہر بھٹہ، سرپرست اعلیٰ تاج اکبر ،وائس چئیرمین بلال شیخ،سینئر وائس پریذیڈنٹ شاہد رانجھا، جنرل سیکرٹری سجاد احمد بٹ ،فنانس سیکرٹری شیخ اشفاق ،اوروائس پریذیڈنٹ راجہ رزاق،کوارڈی نیٹر جاوید چیچی ،شیخ عارف ،طارق بٹ ، ندیم بٹ،طاہر بوبی ، پرویز جمی ،ملک اکرم کے علاوہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار اد اکیا ۔
میلے میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، کونسل مین میتھیو یوجین ، ٹی ایل سی کے حکام کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔میلے میں تلاوت قران مجید کی سعادت حافظ عبدالقدیر نے حاصل کی جبکہ ثناءخواں محمد اصغر چشتی نے سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔نظامت کے فرائض شیخ اشفاق نے ادا کئے ۔
قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں پاکستان بستا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود وہ مادر وطن کا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ وہ اچھے امریکی اور اچھے پاکستان بن کر ملک و قوم کی سب سے زیادہ خدمت کر سکتے ہیں ۔ کمیونٹی ارکان امریکی قومی دھارے میں شامل ہوں ، سماجی و سیاسی نظام کو حصہ بنیں اور تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دیں ۔
بروکلین میلہ کمیٹی کے قائدین چوہدری عبدالحمید گجر، ناصر اعوان، طاہر بھٹہ ، سجاد بٹ ، شیخ اشفاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان بروکلین میلے کے تاریخی انعقاد کس سہرا بروکلین میلہ کمیٹی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ترین میلے سے کمیونٹی کا بھی منتظمین میلہ پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ہم کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کمیونٹی اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے ۔امریکہ ہمارا ایڈاپٹڈ وطن ہے ۔ ہمیں اچھے پاکستانی اور اچھے امریکی بن کر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا ہے ۔آئیے اس عزم کے ساتھ یوم پاکستان منائیں کہ ہم اپنے عمل سے کمیونٹی اور ملک و قو م کا نام بلند کریں گے ۔
یوم پاکستان بروکلین میلے میں شامل پاکستانی کمیونٹی کے بچے، بوڑھے اور جوانوں کی اکثریت قومی لباس پہن کر آئے ، ان کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور امریکی جھنڈے موجود تھے جسے وہ میلے کے دوران تمام وقت فضاءمیں لہراتے رہے اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔ میلے میں ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت کی وجہ سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر مناظر دیدنی تھے ۔
میلے میں پاکستان کے معروف فنکاروں جواد احمد، عائمہ بیگ ، سعدئیہ ملک اور حیدر افضل نے بھی یاد گار پرفارمنس دی ۔ ان کی نغموں بالخصوص قومی گیتوں پر میلے میں شریک پاکستانی جھوم اٹھے ۔وہ مسلسل ان گیتوں کی سروں پر جھومتے رہے اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔
یوم پاکستان بروکلین میلہ کمیٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، فائر ڈیپارٹمنٹ ، سٹی حکام ، کمیونٹی بورڈ 14و متعلقہ حکام بالخصوص مرچنٹس اور کمیونٹی قائدین اور سپورٹرز کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

تاریخ اشاعت : 2017-08-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock