یہودی جوڑے کی جانب سے اکنا ریلیف کو تعریفی خط اور50ڈالر کا عطیہ

 

قطع نظر کے کتنے کا چیک ہے ، یہ بارش کا ایک قطر ہے اور کس طرح اکنا ریلیف اسلام دشمن پروپیگنڈے کے خلاف کام کر رہی ہے۔مقصود احمد


اس سے قبل بھی ایک عیسائی نے لفافے میں کیش بھیجا تھا اور اسی نے بھی جذباتی انداز میں کہا تھا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم لوگ اچھا کام کر رہے ہو


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے اکنا ریلیف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداالرو¿ف خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا

نیویارک (پ ر ) جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی کانتخابی مہم ا ور میڈیا کے ذریعے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہورہا ہے ، وہاں اکنا ریلیف جیسی تنظیمیں اپنے کردار کے ذریعے اس پروپیگنڈا کا توڑ کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے غیر مسلم ا ور بعض اوقات حکومتی کی سطح پر اس کا اظہار بھی ہوتا ہے ۔ گذشتہ دنوں اسکا ثبوت اسی طرح ملا جب ایک یہودی جوڑے نے اکنا ریلیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اور امریکہ میں ہوتے ہوئے اسلا موفوبیا پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے چیک بھی دیا جو اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ اکنا ریلیف نے اس نفرت کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات نظر آتے ہیں ۔
اکنا ریلیف نیویارک کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک عیسائی نے اکنا ریلیف کے خلاف مظاہرے کے بعد ایک لفافے میں کیش بھیجا تھا اور اسی نے بھی جذباتی انداز میں کہا تھا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم لوگ اچھا کام کر رہے ہو، میں کچھ اور نہیں کرسکتا ،یہ رقم میری طرف سے تمہاری حمایت کا اظہار رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے اکنا ریلیف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداالرو¿ف خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں اکنا ریلیف انچارج مقصود احمد کا کہنا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کے کتنے کا چیک ہے ، یہ بارش کا ایک قطر ہے اور کس طرح اکنا ریلیف اسلام دشمن پروپیگنڈے کے خلاف کام کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : 2016-10-26 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock