پاک امریکن وکلاءکے زیر اہتمام ارشد اقبال چیمہ ایڈوکیٹ مرحوم کے لئے 24فروری کو مدنی مسجد میں بعد از نماز جمعہ فاتحہ خوانی ہو گی

 

 
نیویارک (خصوصی رپورٹ) معروف صحافی ولی خان بابر کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر ارشد اقبال چیمہ ایڈوکیٹ نیویارک میں انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میںادا کی گئی جس میں پاک امریکن وکلاءبرائے حقوق کے رانا رمضان ، خالد اعظم، شاہد مہر، سعود کھوکھر، رانا اقبال اور سردار نصر اللہ سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ارشد چیمہ کا جسد خاکی منگل کو پاکستان روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
ارشد چیمہ کی نیویارک میں آخری رسومات کی ادائیگی میں پاک امریکن وکلاء، ون نیشن تنظیم اور اکنا ریلیف کے معوذ صدیقی نے اہم کردار ادا کیا ۔
رانا رمضان کے مطابق ارشد اقبال چیمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے 24فروری بروز جمعہ کوکو مدنی مسجد واقع 89سٹریٹ ایسٹوریا (نزد لاگارڈیا ائیرپورٹ) پر بعد از نماز جمعہ قران و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ پاک امریکن وکلاءبرائے حقوق نے وکلاءحضرات اور کمیونٹی ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ فاتحہ خوانی میں شرکت کریں ۔مزید معلومات کے لئے رمضان رانا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
516-376-1868

۔

تاریخ اشاعت : 2017-02-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock