بین الاقوامی

ٹیو ب ویل کے لئے مفت سولر اور تین سو یونٹ بجلی ، جہانگیر ترین ، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین جہانگیر تین اور عبدالعلیم خان کا خانیوال میں ورکر کنونشن سے خطاب ، انتخابی منشور کے اہم نکات کا اعلان

ملتان (اظہار عباسی سے) استحکام پاکستان پارٹی کے ملتان ڈویڑن کے شہر خانیوال میں پہلے پبلک پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام اب کسی قیمت پر آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، آئندہ انتخابات میں نئی قیادت سامنے آئے گی،غریب آدمی روٹی، کپڑے اور پینے کے صاف پانی کو ترس کر رہ گیا ہے، 40سال سے اقتدار کی باریاں لینے والے، پنجاب میں سات،سندھ میں چھاور کے پی میں دومرتبہ اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے عام آدمی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

Jahangir Khan Tareen IPP Khanewal Jalsa Multan
Jahangir Khan Tareen IPP Khanewal Jalsa Multan

انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھےتینسال پی ٹی آئی اور ڈیڑھ سال پی ڈی ایم نے ملک میں لوٹ کھسوٹ، مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی اور عام آدمی کے لئے مسائل کا بازار گرم رکھا اور اب وہی چہرے نعروں میں ردو بدل کے ساتھ پھر سامنے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنی جماعت کے منشور کے اہم نکات سامنے لاتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اقتدار میں آکر مہنگائی کے مارے ہوئے متوسط طبقے کو ماہانہ تین سو یونٹس مفت بجلی دیں گے،موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پٹرول ملے گا جبکہ ساڑھےبارہ ایکڑ تک کسانوں کو زرعی اراضی کے لئے سولر پر مفت ٹیوب ویلز فراہم کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی دور دراز کے اضلاع سمیت ہر یونین کونسل میں معیاری ڈسپنسریاں قائم کرے گی، غریب اور بے گھر لوگوں کو رہائشی سہولتیں دینے کے لئے کچی آبادیوں میں مالکانہ حقوق دیں گے جبکہ شہروں میں لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے رہائشی منصوبے بنیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ دس سال پہلے جہانگیر ترین اور انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ اس لیے دیا تھا کہ پاکستان کے عوام کو دو پارٹیوں کے روائتی اقتدار سے نجات دلائی جا سکے لیکن وہ سارے خواب چکنا چور ہو گئے اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر ہمیں بزدار کے حوالے کر دیا گیا۔ فرح گوگی نے پنجاب میں ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور ڈی پی او لگانے کے ریٹ طے کیے اور پنجاب جیسے سرپلس صوبے کو دیوالیہ کر دیا گیا۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے جس سفر کا آغاز 10سال پہلے کیا تھا ہم آج بھی ا±س میں سب اکٹھے ہیں اور انشائ اللہ ہم پاکستان کے عوام کو صحیح معنوں میں تبدیل سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب انشاءاللہ استحکام پاکستان پارٹی کا قلعہ ثابت ہوگا اور ہم ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے۔

IPP Jalsa , Jahangir Tareen, Aleem Khan
IPP Jalsa , Jahangir Tareen, Aleem Khan

استحکام پاکستان پارٹی کے کنونشن میں سابق تحصیل ناظم و ممبر پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جنہیں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس ورکرز کنونشن میں میزبان سردار ایاز خان نیازی توجہ کا مرکزرہے جنہوں نے بلا شبہ کامیاب اجتماع ترتیب دیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اسحاق خان خاکوانی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، عون چوہدری، شعیب صدیقی،میاں خالد محمود،اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال، وسیم رامے بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ شرکاءڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور پارٹی قیادت کیلئے نعرے لگاتے رہے۔

 

Related Articles

Back to top button