کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کااعتراف کیا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے پر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کااعتراف کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا،'کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا'۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرکے مقدمہ چلایا گیا اور اس میں کوئی خلاف ضابطہ بات نہیں تھی۔ خواجہ آصف نے ارکان سینیٹ کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو کا مقدمہ تین مہینے تک جاری رہا۔

تاریخ اشاعت : 2017-04-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock