ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے پاکستانی لیڈروں کو گلوکار بنا دیا،بروکلین میں پاک امریکن کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی منفرد تقریب،خوشی میں سب گنگنا اٹھے

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک نئی تنظیم پاک امریکن کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کی کامیابی پر منفرد تقریب منعقد کی گئی جس کے انعقاد میں کلچرل ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ راجہ رزاق اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی کردار ادا کیا۔

 

یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد رہی کہ اس میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں اور انہوں نے خوشی کی اس تقریب میں خود کو میوزک یا گانے سے محظوظ کرنے کی بجائے خود گنگنانا اور گانا شروع کر دیا۔ تقریب میں موجود پر شخص نے گایا اور گایا ہی نہیں بلکہ سب کو حیران بھی کر دیا اور سب ایک دوسرے کے گانے سے محظوظ ہوئے ۔

 


تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امریکہ میںنئے صدر کے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ ہماری پرخلوص اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، امریکہ جہاں مواقع کی سرزمین ہے وہاں یہ امیگرنٹس کی سرزمین بھی ہے ۔

 

امیگرنٹس چاہتے ہیں کہ امریکہ کے موجودہ صدر ملک و قوم کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوں اور امریکہ ہی نہیں بلکہ فری ورلڈ کے بھی ایک کامیاب لیڈر ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے اور عوام کا فیصلہ اور مینڈیٹ مقدم ہونا چاہئیے ۔


تاریخ اشاعت : 2017-01-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock