حکومت کے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے ، آصف زرداری

 لاہور(اردو ررپورٹ) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے عنقریب ان حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے جب کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد مشکل ہے البتہ الیکشن کے بعد ہوسکتا ہے۔لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ اچھے کی امید رہتی ہے اور اس بار آر او الیکشن نہیں چلے گا جب کہ شریف برادران کی خواہش ہے کہ ان کا تخت بچ جائے لیکن حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اگر ان پر دباو بڑھ گیا تو ان کو استعفی دینا پڑے گا جب کہ طاہرالقادری اگر حکم دیں تو احتجاج طویل ہوسکتا ہے۔ آصف زردای کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد پنجاب حکومت سے جان چھڑانا ہے کیوں کہ ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے اور آج یہ اپنی ملکیت بچانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ میں نے اور میرے بیٹے نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد مشکل ہے البتہ الیکشن کے بعد اگر اتحاد ہوجائے تو الگ بات ہے۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock