نیویارک کے جواں سال پاکستانی امریکن بزنس مین کنگز لینڈ پراپرٹیز کے پریذیڈنٹ علی رشید کےلئے سٹارانڈر40 ایوارڈ

 

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے پاکستانی امریکن کے معروف و ممتاز بزنس مین کنگز لینڈ پراپرٹیز کے پریذیڈنٹ علی رشید کےلئے سٹار انڈر 40ایوارڈ پیش کیا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ انہیں شنیپ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں علی رشید کو پیش کی کیا گیا۔ واضح رہے کہ سٹارز انڈر 40ایوارڈ ،ان اہم جواں سال (40سال سے کم عمر)کاروباری و سماجی شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے کہ جن کا شمار موثر اور پاور فل بزنس شخصیات میں ہوتا ہے اور جنہوں نے کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہوں ۔

علی رشید کو جب ایوارڈ پیش کیا گیا تو اس موقع پر ان کے والد محترم ، بھائی اور اہل خانہ موجود تھے ۔ شنیپ کمیونیکیشن کی جانب سے علی رشید کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ بطور بزنس مین اور کمیونٹی رہنما ان کی خدمات قابل قدر ہیں اور یہ ایوارڈ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

علی رشید نے شکرئیہ کے ساتھ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ ایوارڈ کسی اعزاز سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں کہ وہ بطور ایک بزنس مین اور ایک کمیونٹی سرگرم رکن کے طور پر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ۔۔

تاریخ اشاعت : 2018-02-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock