الیکشن 2017: ریپبلکن پارٹی کو بڑا جھٹکا

 

نیوجرسی میں ڈیموکریٹ فل مرفی ریپبلکن حریف کم گڈانو کو جبکہ ورجینیامیں ڈیموکریٹ رالف ناردھم ریپبلکن حریف ایڈ گے لپسی کو ہر ا کر گورنرز بن گئے
نیویارک سٹی میں بل ڈبلازیواور ایڈیسن میں ٹام لینکی دوبارہ مئیر منتخب ، ناسا کاونٹی ایگزیکٹو کےلئے لارا کیرن ،ڈسٹرکٹ اٹارنی سفک کاونٹی الیکشن میں ڈیموکریٹ ٹموتھی سینی کی کامیابی نے بڑا سرپرائز دیا


ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کی ٹاو¿ن کلرک نسرین جی احمد (ریپبلکن ) اپنے تیسرے الیکشن میں عہدہ نہ بچا سکیں ، انتخابی نتائج صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے ، امریکی میڈیا کے تبصرے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں سات نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں گورنرز ، ریاستی قانون سازی ایوانوں اور سٹی کونسل و مقامی گورنمنٹ کے الیکشن میں برسر اقتدار ریپبلکن پارٹی کو شدید جھٹکا پہنچا ہے ۔ نیوجرسی میں ڈیموکریٹ فل مرفی ریپبلکن حریف کم گڈانو کو جبکہ ورجینیامیں ڈیموکریٹ رالف ناردھم ریپبلکن حریف ایڈ گے لپسی کو ہر ا کر گورنرز بن گئے ہیں ۔ اسی طرح نیویارک سٹی میں بل ڈبلازیو دوبارہ مئیر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کےلئے ڈیموکریٹ لارا کیرن ،ڈسٹرکٹ اٹارنی سفک کاو¿نٹی الیکشن میں ڈیموکریٹ ٹموتھی سینی کی کامیابی نے بڑا سرپرائز دیا اور ریپبلکن پارٹی کو بڑا اپ سیٹ دیا ۔ ناسا کاو¿نٹی (لانگ آئی لینڈ ) سے تیسری ٹرم کے لئے ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کی ٹاو¿ن کلرک کا الیکشن لڑنے والی ریپبلکن نسرین احمد کو اس بار شکست ہو ئی اور وہ بھی عوام کے ریپبلکن پارٹی کے خلاف ریلے میں بہہ گئیں ۔


مذکورہ تمام الیکشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اکثریت نے ڈیموکریٹ پارٹی کو سپورٹ کیا بالخصوص نیوجرسی کے گورنر اور ایڈیسن مئیر ٹام لینکی کے الیکشن میں کمیونٹی مقامی قائدین کے ساتھ کھل کر ان کی سپورٹ میں آئی اور منگل کی رات جب ڈیموکریٹ امیدواران کی کامیابی کا اعلان کیا گیا تو انہوں نے جشن فتح منایا اور اسے بڑی فتح قرار دیا

امریکی میڈیا کی جانب سے مذکورہ الیکشن نتائج کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد قرار دیا جا رہا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock