امریکہ میں تحریک انصاف کے الیکشن ایک بار پھر ملتوی ، ممبر شپ لسٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن ایک بار پھر ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔ پارٹی کی ویب سائٹ پر پارٹی کے الیکشن کمیشن یو ایس اے کی جانب سے پوسٹ کردی اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ ممبر شپ کے حوالے سے موصول شدہ بعض اعتراضات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس امر کا جائزہ کیا جائیگا کہ ممبرشپ قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے اعتراضات اور ضروری تقاضے پورے کرنا ضروری ہے ۔


الیکشن کمیشن یو ایس اے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذکور کاروائی مکمل کرنے کے بعد ممبر شپ فہرست دوبارہ پوسٹ کی جائے اور انٹر ا پارٹی الیکشن کا شیڈول بھی دوبارہ جاری کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند ساتھیوں سے تحمل کا مظاہرہ اور پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرنے کی استدعا کی گئی ہے


قبل ازیں تحریک انصا ف یو ایس اے چیپٹر کی رکنیت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارٹی ویب سائٹ پر ممبرشپ فہرستیں پوسٹ کر دی گئی تھیں اور اگلے مرحلے میں انٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواران کو کاغذات نامزدگی کا اجراءکا عمل شروع ہونا تھا جس کی تاریخ 26اکتوبر مقرر کی گئی تھی لیکن کاغذات نامزدگی کے اجراءکی بجائے پارٹی کی جانب سے الیکشن میں مزید تاخیر کا اعلان جا ری کر دیا گیا ہے ۔

 

.........................................

 



تاریخ اشاعت : 2017-10-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock