اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں دیا میر بھاشا ڈیم کےلئے تین لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ فنڈ ریزنگ

فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات امتیاز ملک ، امتیاز سید، تجمل حسین ،سردار امتیاز خان،نیلو فر رضااورزینت یعقوب سمیت ان کے ساتھیوں نے کیا

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست نیوجرسی میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے دیا میر بھاشام ڈیم کے لئے تین لاکھ ڈالرز کی فنڈ ریزنگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصا ف اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام یہاں عظیم الشان فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے تحریک انصاف کے سینٹر و سینئر رہنما فیصل جاوید خان نے خصوصی شرکت کی ۔قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے ۔
دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے کی جانیوالی اس فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام تحریک انصاف اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات امتیاز ملک ، امتیاز سید، تجمل حسین ،سردار امتیاز خان،نیلو فر رضااورزینت یعقوب سمیت ان کے ساتھیوں نے کیا جبکہ تقریب میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاءنے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے قائم کردہ دیا میر بھاشا ڈیم کےلئے دل کھول کر فنڈز دئیے اور نیوجرسی کی تاریخ میں ڈیم فنڈ کا ریکارڈ قائم کردیا ۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میں نیوجرسی میں بسنے والی کمیونٹی اور فنڈ ریزنگ میں شریک ہر ایک شخص کا مشکور ہوں ۔ان کی جانب سے دی جانیوالی ایک ایک پائی ،وطن عزیز پاکستان میں مستقبل میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے کام آئیگا اور اس کار خیر اور نیکی کا اللہ تعالیٰ کی بار گاہ سے انہیں اجر عظیم ملے گا۔
تقریب میں نظامت کے فرائض معروف تجمل حسین نے ادا کئے جبکہ معروف اننکر پرسن فائق صدیقی نے فنڈ ریزنگ کے مرحلے میں نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

Related Articles

Back to top button