پاکستان

معاشی بحران پر جلد قابو پانے والے ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال اقوام متحدہ میں اجلاس میں شرکت کے علاوہ ، پاکستانی ڈاکٹر کی تنظیم کے کنونشن اور کمیونٹی استقبالیہ سے خطابات کریں گے

نیویارک (اردو نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سوموار کو اہم دورہ پر نیویارک پہنچ گئے ۔نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر ان کا پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ کے سفارتکاروں او ر پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رانا سعید ،احمد جان ، ملک خرم ، ارشد بخاری ،راجہ روف سمیت ساتھیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔

نیویارک میں قیام کے دوران احسن اقبال ، اقوام متحدہ میں ہونیوالے مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ وہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ “ (اپنا۔APPAN) کے کنونشن میں بھی شریک ہوں گے اور ایک سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان کی مجموعی صورتحال بالخصوصی معاشی صورتحال اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کے اہم امور پر خطاب کریں گے ۔

نیویارک پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے دئیے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی بحران پر جلد قابو پانے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ورثے میں ملنے والی مشکلات کو قابو پانا اولین ترجیح ہے ۔

احسن اقبال ، اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی کا بھی ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ پنسلوینیا میں اپنے ماموں کے انتقال پر تعزیت کےلئے بھی جائیں گے ۔

احسن اقبال کے اعزاز میں پاکستان مشن و قونصلیٹ کے علاوہ مسلم لیگ اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری تنویر اور احمد جان ، نیویارک میں الگ الگ استقبالیہ بھی دیں گے ۔ ان استقبالیہ سے خطاب کے دوران احسن اقبال ، پی ڈی ایم کی حکومت کی کارکردگی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔

وفاقی وزیر بننے کے بعد احسن اقبال کا اقوام متحدہ اور امریکہ کا پہلا دور ہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں

Related Articles

Back to top button