پاکستان

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی اگلی منزل کیا ہے؟

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایوان صدر میںصدر ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی جومستقل مندوب کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے ان کی اہم اور بڑی سیاسی ملاقات تھی

ڈاکٹر لودھی کا آئندہ لائحہ عمل یا منزل کا کوئی عندئیہ نہیں دیا تاہم یہ واضح ہے کہ ایک صحافی اور سابق سفارتکار کے طور پر وہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

اسلام آباد (اردو نیو ز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 9دسمبر کو ایوان صدر اسلام آباد میںصدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں یہ ان کی اہم اور بڑی ملاقات تھی تاہم یہ ملاقات سابق سفیر کی نجی زندگی کی ان مصروفیات کا ایک حصہ تھی کہ جنہیں وہ پاکستان واپس پہنچنے کے بعد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹر ویو بھی دئیے جن میں انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے چار سال سمیت اہم عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم اسنٹیٹیویٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں بھی اہم عالمی و سفارتی امور پر خطاب کیا اور اپنا نکتہ نظربیان کیا ۔

ڈاکٹر لودھی جو کہ اقوام متحدہ کے علاو ہ واشنگٹن ڈی سی اور لندن میں بھی پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دی چکی ہیں ، کا آئندہ لائحہ عمل یا منزل کیا ہوگی؟اس بارے میں انہوں نے ابھی تک کوئی عندئیہ نہیں دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ ایک صحافی اور سابق سفارتکار کے طور پر وہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

 

پاکستان میں مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے جانیوالے انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ دنیا کے اہم ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ان کے دور میں مسلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ، یقینا پاکستان اور مسلہ کشمیر کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے ۔

 

Dr Maleeha Lodhi meets president Dr Arif Alvi

Related Articles

Back to top button