بین الاقوامی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

ٹورنٹو(سپیشل رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ،آئندہ الیکشن سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پاکستانی سیاست سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ اور چور راستوں سے ان کی میدان سیاست میں داخلے بند کرنا ہونگے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں نیب اورعدلیہ آزادانہ کردارکررہی ہے ،انصاف کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اورتحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں آکر ملک میں آزادانہ اور بے رحمانہ احتساب کو یقینی بنائے گی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کینیڈا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ کا بھی مختصر دورہ کریں گی ۔

Related Articles

Back to top button