اوورسیز پاکستانیز

ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے سابق پرنسپل ڈاکٹر قاسم صدیقی امریکہ میں انتقال کر گئے

ڈاکٹر قاسم صدیقی مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ کیرولینا میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ،مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں

 ڈاکٹر قاسم صدیقی کا شمار پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور ایک شفیق استاد و عظیم شخصیت کے طور پر ہوتا تھا ،انہوں نے عمر بھر تعلیم کے شعبے میں ملک و قوم کےلئے گرانقدر خدمات انجام دیں

نیویارک (پ ر ) پاکستان کے معروف ماہر تعلیم ، ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج اور گلشن اقبال کالج کے سابق پرنسپل، ہمدرد یونیورسٹی کے سابق ڈین ،سابق ڈائریکٹر آف کالجز کراچی ڈاکٹرمحمد قاسم صدیقی نارتھ کیرولینا (امریکہ ) میںانتقال کر گئے ۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔
ڈاکٹر قاسم صدیقی مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ کیرولینا میں ادا کی گئی جس میں ان کے عز یز و اقارب اور کمیونٹی کے مقامی ارکان نے شرکت کی۔مرحوم کو نارتھ کیرولینا کے مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔
ڈاکٹر قاسم صدیقی کا شمار پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور ایک شفیق استاد و عظیم شخصیت کے طور پر ہوتا تھا ۔انہوں نے عمر بھر تعلیم کے شعبے میں ملک و قوم کےلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔
ڈاکٹر محمد قاسم صدیقی کے عزیز واقارب سمیت پاکستان میں شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد اور اہم شخصیات کی جانب سے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ،ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

ڈاکٹر صدیقی کی بیوہ سلمیٰ قاسم ، صاحبزادے احمرقاسم ،عمیر قاس، ، صاحبزادی شنیلا اسلم سمیت اہل خانہ کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے ان سے اظہار تعزیت کیااوران کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے تمام دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے انہیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد صدیقی سینئر علی گیرئین تھے، انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بوٹنی میں ایم ایس سی کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے تھے ۔

Related Articles

Back to top button