پاکستان

سپریم کورٹ کا ڈاکٹرشاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ڈاکٹرشاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود خان پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی

سپریم کورٹ نے ڈاکٹرشاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ڈاکٹرشاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود خان پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی، جسٹس منظور ملک نے سوال کیا، کیا ڈاکٹر شاہد مسعود سے پیسوں کی ریکوری ہوئی؟ کیا شاہد مسعود کا نام ایف آئی آر میں درج کیا گیا؟عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہمیں کسی سے غرض نہیں قانون کے پابند ہیں ،سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی،جس پر جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیے کہ سارا ملبہ پھنسے شخص پر ڈال دیا جاتا ہےاس شخص کی بات سننے کو کوئی تیار نہیں ہوتا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نےڈاکٹر شاہد مسعود کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا یا۔

Related Articles

Back to top button