اوورسیز پاکستانیز

اعجاز فرخ کی پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما اسلم گل سے ملاقات

اعجاز فرخ نے اسلم گل سے پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے ساتھیوں اور اپنی جانب سے چچی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

لاہور (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ چودھری اعجاز فرخ نے یہاں پارٹی کے سینئر رہنما فرخ مرغوب کی وساطت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی پرانے ساتھی اسلم گلسے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اسلم گل سے اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ساتھیوں کی جانب سے ان کی چچی صاحبہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعا مغفرت کی۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز فرخ اور فرخ مرغوب کے ساتھ پارٹی مخلص نظریاتی اور پی پی پی یوتھ ونگ لاہور کے سابقہ صدر عامر سہیل بٹ بھی شامل تھے۔اس ملاقات کے دوران پارٹی کے بہت ہی سینئر رہنما سینیٹر جہانگیر بدر کا بڑے صاحبزادے علی بدر بھی تشریف لے آئے۔اس نشست میں پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پی یو ایس اے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Ijaz Farrukh, Aslam Gill

Related Articles

Back to top button