اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف امریکہ کے رہنما امجد نواز کو صدمہ ،پاکستان میں والدہ کا انتقال

کمیونٹی کاامجد نواز سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میںاعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

راولپنڈی(اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے رہنما امجد نواز کی والدہ محترمہ راولپنڈی (پاکستان) میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں ۔ امجد نواز والدہ کی علالت کی وجہ سے پاکستان میں ہی موجود تھے ۔  پاکستان تحریک انصاف امریکہ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم سیاسی ، سماجی وکمیونٹی تنظیموں ، کمیونٹی ارکان اور دوست احباب کی جانب سے امجد نواز سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میںاعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
امجد نواز نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاوں میںیاد رکھیں۔
امجد نواز کا پاکستان میں امریکہ والا وٹس ایپ نمبر کام کررہا ہے تاہم ان سے پاکستان میں ان کے پاکستان کے موبائیل نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔امجد نواز کچھ عرصہ پاکستان میں ہی قیام کے بعد امریکہ واپس آئیں گے ۔
011-92-335-6664357

Amjad Nawaz’s mother passes away in Pakistan

Rawalpindi: December 21, 2019 – Pakistan Tahreek e Insaf USA’s leader Amjad Nawaz’s mother has passed away in Pakistan. Amjad Nawaz was already in Pakistan due to illness of his mother. USA’s Pakistani community and PTI USA expressed their sorrow on the sad demise of her mother and parayed for the departed soul.

Related Articles

Back to top button