خبریں

نیوجرسی میں فواد خان کے شو کی سپر ہٹ کامیابی، انڈین کمیونٹی کو منہ کی کھانی پڑی

رائل البرٹ پیلس کی انڈین انتظامیہ نے عین وقت پر فواد خان کے شو کی بکنگ کینسل کردی ،سیم خان نے کمیونٹی کے ساتھ ملکر شو کامیاب کردکھایا

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کے 19فروری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے رائل البرٹ پیلس میں شو کی بکنگ ہال انتظامیہ کی جانب سے عین وقت پر کینسل کر دی گئی ۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انڈین کمیونٹی کی اس تنگ نظری کافوری نوٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نیوجرسی میں نہ صرف فواد خان کا شو ہوگا بلکہ کمیونٹی اس کو کامیاب بھی کرے گی ۔
اس سلسلے میںپاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی معروف سماجی شخصیت سیم خان کی جانب سے کمیونٹی کو ہنگامی طور پر متحرک کیا گیا ، انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ فوری طور پر رائل البرٹ پیلس جہاں شو کی بکنگ منسوخ کی گئی تھی کے پاس موجودہ ”ای ہوٹل“ میں ہال کی بکنگ کی گئی اور کمیونٹی سے کہا گیا کہ وہ ہر حال میں اس شو میں پہنچیں اور اسے کامیاب بھی کروائیں ۔
ای ہوٹل میں 19فروری کی شام کو ”میٹ اینڈ گریٹ فواد خان“ شو ہوا اور اس میں نیوجرسی سمیت نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا اور دوردراز سے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شریک ہوکر شو کو کامیاب کیا اور تنگ نظر انڈین کمیونٹی کے منہ کی کھانی پڑی ۔سیم خان نے کہا کہ میں شو انتظامیہ سمیت شو میں شریک ایک ایک شخص کا مشکور ہوں کہ جس نے شو کو کامیاب کیا ۔

Fawad Khan New Jersey Show
Fawad Khan New Jersey Show

شو میں فواد خان کمیونٹی ارکان میں گھل مل گئے ،مولا جٹ سمیت اپنی فلموں اورشو بز کے اپنے پراجیکٹس سے آگا ہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے کلچر اور فراغ دل ہونے پر فخر ہے۔شو میں شریک پاکستانی کمیونٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والا ایک ایک پاکستانی ، وطن عزیز کا سفیر ہے ۔ ہم اپنے وطن پاکستان کے خلاف ہونیوالے بھارتی بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کا ہر فورم پر متحد ہو کر جواب دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button