پاکستان

نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی گھر میں آتشزدگی

آتشزدگی کا یہ واقعہ بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو کے قریب واقعہ پارک ول ایونیواور اسیٹ 9سٹریٹ کے درمیان واقع ایک گھر میں پیش آیا

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے علاقے بروکلین کے پاک ول ایونیو پر ایک پاکستانی گھر اور اس کے ہمسائے میں واقع گھرسوموار کی راتآتشزدگی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن آگ پر قابو پانے سے قبل اور آگ پر قابو پاتے ہوئے مالی نقصان ہوا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو کے قریب واقعہ پارک ول ایونیواور اسیٹ 9سٹریٹ کے درمیان واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ آگ ایک سے دوسرے گھر کی طرف پھیلی تاہم اس دوران فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے موقع پر قابو پالیا۔
بتایا گیا ہے کہ جس گھر سے آگ شروع ہوئی وہ ، ایک پاکستانی فیملی کا گھر تھا جس میںاہل خانہ موجود تھے تاہم گھر میں موجود تمام افراد بر وقت گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے کسی کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔

Fire On Parkville Ave, Brooklyn

Related Articles

Back to top button