پاکستان

سکھ کمیونٹی کا نیویارک میں انڈین مشن اور اقوام متحدہ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ

خالصتان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ غاصبانہ فیصلے کی بھی بھی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

 

نیویارک (اردو نیوز)امریکہ میں بسنے والی سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا۔ نیویارک میں انڈین مشن اور اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سکھ کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔شرکاءنے خالصتان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم خالصتان بنا کر رہیںگے ۔ مظاہرے کے شرکاءکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ غاصبانہ فیصلے کی بھی بھی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مظاہرے میں کشمیری امریکن کمیونٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ نریندری مودی کا کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا فیصلہ کسی بھی صورت میںقابل قبول نہیں اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔

Freedom Kashmir Punjab March New York

Related Articles

Back to top button