اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی کمیونٹی کا غلام مصطفی سے والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا

نیویارک (اردو نیو ز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیت غلام مصطفی سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔میاں شبیر گل ، مرزا خاور بیگ، وحید سلطان، طاہر میاں ، محسن ظہیر، چوہدری ظہور اخترآف پنیام، مدثرچوہدری ، سرورچوہدری ، پرویز ریاض ، وسیم سید، ضمیر احمد چوہدری ،سردارسوار خان ، ڈاکٹرآصف رحمان ، فائق صدیقی ، سردارامتیاز سمیت غلام مصطفی کے دوست احباب نے تعزیت کے اظہار کے ساتھ دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
غلام مصطفی اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ان کی آخری رسومات میں شرکت کےلئے پاکستان چلے گئے تھے ۔ وہ چند روز میں واپس نیویارک پہنچ جائیں گے ۔ غلام مصطفی نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔انہوں نے سب سے اپیل کی وہ اپنی دعاوں میں والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں ۔

Related Articles

Back to top button