پاکستان

ضمیر خان تحریک انصاف نیویارک کی صدارت کےلئے سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کچھ عرصہ قبل امریکہ میں پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرکے نئے الیکشن کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک پارٹی الیکشن کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

ضمیر حسین خا ن نے بدھ کے روز شیرازی کیفے میں پارٹی ساتھیوں کا ایک اجلاس بلایا جس میں ان کے قریبی پارٹی ساتھیوں حنا رحمان، ظفر چیمہ ، رضا دستگیر، ٹیپو شیخ ، وسیم سید سمیت دیگر نے شرکت کی
ضمیر خان نےنے ساتھیوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے فیصلے سے آگاہ کیا، پارٹی الیکشن ایک جمہوری روایت ہے جس کا مقصد ساتھیوں کی سیاسی تربیت کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانا بھی ہے ۔ ضمیر خان
ہم عمران خان کے دست و بازو ہیں اور رہیں گے اور انشاءاللہ تحریک انصاف کا دور مکمل ہونے سے پہلے پارٹی کارکنان عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ۔ضمیر خان

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے رہنما ضمیر حسین خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے میں ہونیوالے الیکشن میں نیویارک سٹیٹ کے صدر کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کچھ عرصہ قبل امریکہ میں پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کرکے نئے الیکشن کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک پارٹی الیکشن کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
ضمیر حسین خا ن نے بدھ کے روز شیرازی کیفے میں پارٹی ساتھیوں کا ایک اجلاس بلایا جس میں ان کے قریبی پارٹی ساتھیوں حنا رحمان، ظفر چیمہ ، رضا دستگیر، ٹیپو شیخ ، وسیم سید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضمیر خان نے انہیں اعتماد میں لیتے ہوئے صدر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن ایک جمہوری روایت ہے جس کا مقصد ساتھیوں کی سیاسی تربیت کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانا بھی ہے ۔

Zameer Khan, PTI New York Group

ضمیر خان نے کہا کہ میں نے پارٹی میں رکنیت سازی شروع کر دی ہے ۔ پارٹی ہدایت کے مطابق رکنیت سازی کے لئے ہر رکن کو 60ڈالرز سالانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارٹی کے رکن بنیں کیونکہ جتنے زیادہ امریکہ میں پارٹی کے رکن بنیں ، اتنی ہی زیادہ اوورسیز میں پارٹی مضبوط ہو گی اور ممبر شپ سے اکٹھے ہونے والے فنڈز بھی پارٹی کو مالی طور پر مضبوط کریں گے۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ضمیر خان نے کہا کہ مجھے ہارنے سے یاجیتنے سے کوئی غرض نہیں ، ہمیشہ بے لوث کام کیا ہے، چاہتا ہوں کہ پارٹی سیاسی اور مالی طور پر مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے دست و بازو ہیں اور رہیں گے اور انشاءاللہ تحریک انصاف کا دور مکمل ہونے سے پہلے پارٹی کارکنان عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ۔

PTI New York elections 2020

Related Articles

Back to top button