اوورسیز پاکستانیز

دیدار کریم فارماسسٹ بن گئے، کمیونٹی کی مبارکباد

سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی سمیت دوست احباب کی جانب سے دیدار کریم کو فارماسسٹ بننے پر مبارکباد دی گئی ہے

نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میںایک اور رجسٹرڈ فارماسسٹ کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دیدار کریم فارمیسی کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ فارماسسٹ بن گئے ہیں اور نیویارک سٹیٹ کی جانب سے انہیں فارماسسٹ کی ڈگری بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

" "

سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی سمیت دوست احباب کی جانب سے دیدار کریم کو فارماسسٹ بننے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ نسیم گلگتی کے مطابق امریکہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دیدارکریم ، پہلے فارماسسٹ ہیں اور پوری کمیونٹی کو ان کی کامیابی پر فخر ہے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب و کامران بنائے اور وہ بطور فارماسسٹ انسانیت کی ہر ممکن خدمت کریں ۔
دیدار کریم نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے انہیں مبارکباد اور ان کے لئے دعائیں کیں ۔

Dedar Karim and Gilgit Baltistan Community
Dedar Karim and Gilgit Baltistan Community

 

Related Articles

Back to top button