پاکستان

حکومت عوامی توقعات پر پورا ترنے کےلئے بڑے چیلنجوں سے نبرد آزما ہے، گورنر چوہدری محمد سرور

چوہدری اختر علی کے استقبالیہ میں کانگریس مین ڈینی ڈیوس اور الی نائے سٹیٹ کے سابق گورنر پیٹ کوئن ، کمشنر فرینک اویلاکے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

چوہدری اختر علی کے استقبالیہ میں کانگریس مین ڈینی ڈیوس اور الی نائے سٹیٹ کے سابق گورنر پیٹ کوئن ، کمشنر فرینک اویلاکے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت
میری تنظیم سرور فاو¿نڈیشن نے پنجاب بھر میں دو سوواٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں،اس سال پچاس لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا ہدف ہے ، دس لاکھ پاکستانیوں کے صاف پانی کی ذمہ داری پاکستانی امریکن لیں ، گورنر
چوہدری محمد سرور کا شکاگو آمد پر پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال ، اختر علی کی رہائشگاہ پر گورنر چوہدری محمد سرورکے اعزاز میں عشائیہ ، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
گورنر نے تقریب میں شریک سکھ کمیونٹی سے کہا کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550وین جنم دن کی تقریبات میں سکھ یاتریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کرے گی
تقریب سے کانگریس مین ڈینی ڈیوس نے خطاب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور گورنر چوہدری محمد سرور کو شکاگو آمد پر خوش آمدید کہا ،خدمت خلق کے ذریعے وطن کا قرض اتاریں، اختر علی
گورنر کے استقبالیہ سے رشید چوہدری ، راجہ یعقوب، ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں ، کمشنر فرینک اویلا سمیت مقامی شخصیات و قائدین کے خطابات ، گورنر پنجاب کے صاف پانی منصوبے کی ہر ممکن سپورٹ پر زور

شکاگو (رپورٹ: ندیم اعجاز ملک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک طرف عوام کو تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں تو دوسری طرف پاکستان کو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے جن سے نبرد آزما ہونے کےلئے دن رات کام ہو رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے امریکی شہر شکاگو میں تحریک انصاف کے رہنما و کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت اختر علی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہی ۔ اس استقبالیہ میں امریکی

کے علاوہ رشید چوہدری ، منیر چوہدری ، ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں ،راجہ یعقوب سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بھی شریک ہوئے ۔
گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اور دیر پا اقدام کئے جا رہے ہیں ۔ہمیں اپنی امپورٹس کو کم کرکے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی خاسارہ پر قابو پاکر معیشت کو مستحکم بنایا جائے ۔
گورنر سرور جو کہ امریکہ کے نجی دورے پر ہیں، نے شکاگو میں بسنے والی کمیونٹی پر بھی زور دیا کہ وہ صوبے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ان کے دست و بازو بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 50سے زائد فیصد مریض گندا پانی پینے سے بیمار ہو نے کے بعد ہسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میری تنظیم سرور فاو¿نڈیشن نے پنجاب بھر میں دو سوواٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں ۔ ہمارا ہدف ہے کہ ہم اس سال پچاس لاکھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں اور ان پچاس لاکھ میں سے دس لاکھ پاکستانیوں کو صاف پان ی فراہم کرنے کا ہدف پاکستانی امریکن اپنے ذمے لیں ۔
گورنر نے تقریب میں شریک سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین سے کہا کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550وین جنم دن کی تقریبات میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کرے گی ۔
تقریب سے کانگریس مین ڈینی ڈیوس نے خطاب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور گورنر چوہدری محمد سرور کو شکاگو آمد پر خوش آمدید کہا ۔
استقبالیہ کے میزبان اختر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس وطن نے ہمیں سب کچھ دیا ، اس کا ہم پر قرض ہے اور قرض اتارنے کا بہترین طریقہ خدمت خلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں بھی اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے

Related Articles

Back to top button