پاکستان

گورنر پنجاب پانچ اپریل کو نیویارک پہنچیں گے ، چھ اپریل کو بڑے استقبالیہ سے خطاب کریں گے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورامریکہ اور کینیڈا کے مختلف بڑے شہروں کا دورہ کریں گے ، کمیونٹی کے اجتماعات سے خطاب کریں گے

نیویارک (اردو نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور امریکہ اور کینیڈا کے دورے کے سلسلے میں پانچ اپریل کو نیویارک پہنچیں گے جہاں ان کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ گورنر پنجاب چھ اپریل کو شیریٹن ہوٹل، فلشنگ ، نیویارک میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کے اہتمام میں سمال بزنس چیمبر آف کامرس نیویارک کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکے دورے سے قبل ان کے قریبی دوست فرخ نواز چغتائی امریکہ پہنچ پر ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے ۔
گورنر چوہدری سرورامریکہ اور کینڈا کے مختلف اہم شہروں کا دورہ کریں گے جہاں وہ کمیونٹی ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور اجتماعات اور استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے ۔

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -

Tags
Show More

Related Articles

Close