پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں عالمی شہادت کانفرنس ، پاکستان کے ممتاز علماءکے خطابات

واقعہ کربلا ، شہادت امام حسین ؑ اور شہداءکربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت امام حسین ؑ اور دین اسلام میں امام عالی مقام ؑ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے مقام و تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی

نیویارک (اردونیوز )نیویارک میں اس سال بھی حسب روایت راکب دوش مصطفی ، نواسہ رسول ، جگر گوشہ علی ؓ و بتول ؓ ، سید الشہداءامام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین ؑ اور دیگر شہداءکربلا کے حضور عقیدتوں اور محبتوں کا خراج پیش کرنے کے لئے 16ویں سالانہ شہادت کانفرنس منعقد ہوئی ۔مکی مسجد بروکلین (نیویارک ) میں منعقد ہونیوالی شہادت کانفرنس پیر سید انتصار الحسن شاہ سرور ی قادری (سجادہ نشین دربار غوث یگانہ ) کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے امیر جماعت اہل سنت پنجاب مفتی محمد اقبال چشتی،سابق خطیب و امام مسجد داتا دربار لاہور علامہ محمد مقصود احمد قادری اور صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ (آستانہ عالیہ دربار غوث یگانہ) نے خصوصی شرکت کی ۔

کانفرنس میں علماءکرام و مشائخ عظام مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی،قاری محمد یونس قادری ، قاری محمد اعجاز الحسینی ،علامہ بشارت ، حافظ یاسین رضوی ، علامہ خبیب احمد، علامہ سیالوی منہاج القران اور ڈاکٹر عثمان صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شہادت کانفرنس کے منتظمین پرویز اشرف ، محمد شفیق مہر اور ساتھیوں کے زیر اہتمام کانفرنس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی ۔

 

مکی مسجد کی فضاءتمام وقت نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت ﷺ اور نعرہ حیدری سے گونجتی رہی ۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ محمد علی سہروردی اور محمد اصغر چشتی نے بار رسالت ﷺ اور بار گاہ حسینیت ؑ میں ہدئیہ و نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے ادا کئے ۔نماز مغرب کے بعد شروع ہونیوالے کانفرنس رات گئے اڑھائی بجے تک جاری رہی جس میںواقعہ کربلا ، شہادت امام حسین ؑ اور شہداءکربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت امام حسین ؑ اور دین اسلام میں امام عالی مقام ؑ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے مقام و تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی ۔

Related Articles

Back to top button