بین الاقوامی

چوہدری اعجاز فرخ پارٹی رہنما گل رعنا کے اعزاز میں31اگست کو عشائیہ دیں گے

عشائیہ میں سرورچوہدری ،مدثرچوہدری ،خالد اعوان، ملک مشتاق، سیمی اسد، عفت فرخ ، خرم شہزاد ،شیراز چوہدری سمیت دیگر شریک ہوں گے

سرورچوہدری ،مدثرچوہدری ،خالد اعوان، ملک مشتاق ، سیمی اسد، عفت چوہدری ، شیراز فرخ ، برکت علی باجوہ اور خرم شہزاد کی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی شدید مذمت کی گئی ہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے سینئر رہنما اعجاز فرخ چوہدری 31اگست بروز ہفتہ شام سات بجے ، اپنی رہائشگاہ پر امریکہ کے دورے پر آئیں ، پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی گل رعنا کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں پارٹی کے مقامی قائدین سرورچوہدری ،مدثرچوہدری ،خالد اعوان، ملک مشتاق ، سیمی اسد، عفت چوہدری ، عاصمہ سرور ، عروسہ سرور،چوہدری شیراز فرخ ، برکت علی باجوہ اور خرم شہزاد سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر قائدین پاکستان کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پارٹی ساتھیوں کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بھی غور کریں گے اور اہم فیصلے کریں گے ۔
اعجاز فرخ چوہدری ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اقوام عالم سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور دنیا میں امن اور انصاف کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پور ی کریں ۔

Related Articles

Back to top button