پاکستان

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ تبد یلی کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے، حمزہ شریف کی حلف برداری موخر کر دی

اسمبلی واقعہ کی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل سے وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے بارے میں رائے مانگ لی ہے ، عمر سرفراز چیمہ

لاہور (اردونیوز ) حکومت پاکستان نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے حمزہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کی حلف برداری سے قبل ہٹا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے منتخب وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز سے حلف لینا تھا لیکن حکومت کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں ممکنہ تاخیر و دیگر حربوں کے پیش نظر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے جلد ہی نئے گورنر پنجاب کی نامزدگی کا اعلان کیا جائیگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر عارف علوی کو بھجوادی گئی ہے ۔ گورنر عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر مملکت چاہیں گے اس وقت تک میں گورنر کے عہدے تک موجود رہوں گا۔

گورنر عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کو موخر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی واقعہ کی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل سے وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے بارے میں رائے مانگ لی ہے

 

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔ اردو نیوز

 

Related Articles

Back to top button