پاکستانخبریں

پاکستان میں ڈالر کی ایک بار پھراونچی اڑان جاری

آئی ایم ایف کے معاہدے کی بورڈ کی جانب سے منظوری کے باوجود ملک مین ڈالر ی قیمت میں بتدریج اور مسلسل اضافہ جاری ہے

کراچی ( اردو نیوز)پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے معاہدے کی بورڈ کی جانب سے منظوری کے باوجود ملک مین ڈالر ی قیمت میں بتدریج اور مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ملکی معیشت اور صارفین پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں ڈالر سمیت برطانوی کرنسی سمیت دیگر کرنسی کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

منگل کو اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 235.00 روپے سے بڑھ کر 237.00روپے اور قیمت فروخت 236.00 روپے سے بڑھ کر 238.00 روپے ہو گئی ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں 2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید230.00 روپے سے بڑھ کر 232.00 روپے اور قیمت فروخت 230.50 روپے سے بڑھ کر 232.50 روپے ہو گئی ہے۔

ڈالر کے ساتھ ساتھ یورو کی قیمت خرید 2 روپے بڑھنے کے بعد 240 روپے سے بڑھ کر 242 روپے اور قیمت فروخت 2.10 روپے بڑھنے کے بعد 242.40 روپے سے بڑھ کر 244.50 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 277 روپے سے بڑھ کر 278 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کے اضافے سے 279.80 روپے سے بڑھ کر 281.00 روپے ہو گئی ہے۔روپے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے موجودہ حکومت پر ایک بار پھر تنقید ہو رہی ہے جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدام استحکام اور سیلا ب کی وجہ سے ہونیوالے بھاری مالی نقصان کی وجہ سے ملکی معیشت ایک نئی مشکل کا شکار ہورہی ہے ۔

Dollar, Pakistan Currency, Urdu News, Forex

Related Articles

Back to top button