امیگریشن نیوز

نیویارک سٹی کے تمام پبلک سکولز میں 2مئی کو عید کی چھٹی کا اعلان

عیدالفطر کے موقع پر نیویارک سٹی کے تمام پبلک سکولز سوموار کو بند ہوں گے

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی کے تمام پبلک سکولز میں 2مئی کو عید کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔نیویارک ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے مطابق دو مئی بروز سوموار کو نیویارک سٹی کے تمام سکول بسلسلہ عید الفطر بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق مئیر بل ڈبلازیو کے دور میں نیویارک سٹی کے پبلک سکولز میں عید الفطر اور عید الالضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا تھا جوکہ مسلسل قائم ہے ۔نیویارک سٹی کے پبلک سکولز میں ایک ملین سٹوڈنٹس تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد مسلم امریکن کمیونٹی کی ہے ۔

نیویارک کے علاوہ امریکہ کے دیگر اہم شہروں میں بھی عید پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر سمیت اہم امریکی شخصیات کی جانب سے بھی مسلم امریکن کمیونٹی کو ہر عید کے موقع پر عید کی مبارکباد دی جاتی ہے ۔

تازہ تریں خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

New York city schools will e closed on Manday, May 2, 2022 due to Eid al Fitr Holidays

Related Articles

Back to top button