اوورسیز پاکستانیز

حمزہ مسجد ویلی سٹریم ،نیویارک میں عید فیسٹول

عید فیسٹول میں مسجد کے نمازیوں نے اہل خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی ،بچوں کے لئے جھولے اور تفریح کے دیگر مواقع ،مزیدار کھانے اور بہت کچھ

عید فیسٹول میں حمزہ مسجد کے پریذیڈنٹ احسن سید، عید فیسٹول انچارج عبدالقادری ، فوڈ کوارڈی نیٹر ضیاءدین ،ایونٹ کوارڈی نیٹر زوہیب مصطفی کی شرکت
ایونٹ پلانر مسٹر اینڈ مسز عبدالقادر کپاڈیہ ، سسٹر مریم ، وقاص بٹ اور حمزہ مسجد کی انتظامیہ کے اہم ارکان نے بھی عید فیسٹول کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا
فیسٹول میں شریک شرکاءکو حمزہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے عید الالضحیٰ کی مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ، شرکاءکی ایک دوسرے کو بھی مبارکباد

نیویارک (اردو نیوز) حمزہ مسجد ویلی سٹریم ، نیویارک میں گذشتہ ہفتے عید فیسٹول منعقد ہوا ۔عید فیسٹول میں مسجد کے نمازیوں نے اہل خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پربچوں کے لئے جھولے اور تفریح کے دیگر مواقع پیدا کئے گئے اور شرکاءکےلئے مزیدار کھانے اور بہت کچھ انتظام کیا گیا ۔
عید فیسٹول میں حمزہ مسجد کے پریذیڈنٹ احسن سید، عید فیسٹول انچارج عبدالقادری ، فوڈ کوارڈی نیٹر ضیاءدین ،ایونٹ کوارڈی نیٹر زوہیب مصطفی ،ایونٹ پلانر مسٹر اینڈ مسز عبدالقادر کپاڈیہ ، سسٹر مریم ، وقاص بٹ اور حمزہ مسجد کی انتظامیہ کے اہم ارکان نے بھی عید فیسٹول کے انعقاد میںاہم کردار ادا کیا ۔
فیسٹول میں شریک شرکاءکو حمزہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے عید الالضحیٰ کی مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک اور پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا گیا ، شرکاءکی ایک دوسرے کو بھی مبارکباد ۔ فیسٹول کے دوران بچے دن بھر محظوظ ہوتے رہے ۔شرکاءکی جانب سے مسجد حمزہ کی انتظامیہ کو کامیاب فیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی ۔

Eid Festival at Hamza Masjid Valley Stream, New York

To View more photos of Eid Festival – https://www.flickr.com/photos/141088600@N08/sets/72157700361150974/with/30435199868/

 

Related Articles

Back to top button