بین الاقوامی

عدلیہ نے وکٹیں گرانا شروع کر دیں، حنیف عباسی کو عمر قید سزا

اسلام آباد (اردو نیوز ) عدلیہ کی جانب سے بھی الیکشن سے قبل سیاسی وکٹیں گرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ، مریم نواز کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کو بھی الیکشن سے عین تین روز قبل عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ ارچہ حنیف عباسی اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں لیکن الیکشن سے قبل ان کی سیاسی مہم کے لئے یہ بڑا اپ سیٹ ہے ۔ عدالت کی جانب سے رات گیارہ بجے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے ۔معروف دانشور حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ رات گیارہ بجے عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ۔
تجزئیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد اگر الیکشن ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر شائع کرنا ہوگاجس میں ان کا نام نہیں ہوگا تاہم یہ بھی دیکھنا ہے کہ آیا سوموار کو حنیف عباسی اپیل میں جاتے ہیں اور کیا الیکشن سے قبل حنیف عباسی کو واپس انتخابی میدان میں آنے کی اجازت دی جائے گی ؟

Related Articles

Back to top button