اوورسیز پاکستانیز

حسن جلیل کے زیر اہتمام پٹسبرک ،پنسلوینیا میں عظیم الشان عید ملن پارٹی

تقریب میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان کی شرکت، شرکاءکی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

عید جیسے اہم تہوار کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی اس رنگا رنگ و خوشبو کی تقریب کو مہمانوں نے یادگار قرار دیا اور کہا کہ آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم ایک بڑی اور گرینڈ فیملی کی شکل میں عید منا رہے ہیں
عید خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے کا نام ہے،حسن جلیل ،کامیاب عید ملن تقریب کے انعقاد پر حسن جلیل مبارکباد کے مستحق ہیں، سید عمران ،دین اسلام سب سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے ، امام مسجد

پنسلوینیا(اردو نیوز) پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی پٹس برگ کے زیر اہتمام یہاں پنسلوینیا میں عظیم الشان عید ملن پارٹی منعقد ہوئی ۔عید پارٹی کا اہتمام کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت جلیل حسن اور ان کی فیملی کی جانب سے کیا گیا ۔ تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پٹس برگ میں منعقد ہونیوالے اس عظیم الشان تقریب کی وجہ سے شرکاءکی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں اور انہوں نے حسن جلیل اور ان کے اہل خانہ کا اس عظیم الشان کمیونٹی اجتماع کے انعقاد پر شکرئیہ ادا کیا ۔
حسن جلیل جو کہ ایگل میڈیکل کے مالک ہیں، کا شمار پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔پٹس برگ کے مقامی کلب میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی طرز کے حلال چائنیز کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی جس پر مہمانوں نے میزبان فیملی کا بے حد شکرئیہ ادا کیا ۔
Hassan Jalil, Pittsburg, PA, Eid Millan Party, Syed Imranعید جیسے اہم تہوار کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی اس رنگا رنگ و خوشبو کی تقریب کو مہمانوں نے یادگار قرار دیا اور کہا کہ آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم ایک بڑی اور گرینڈ فیملی کی شکل میں عید منا رہے ہیں ۔حسن جلیل اور ان کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمارے لئے مہمانوں کی خدمت اور عید ملن پارٹی کا اہتمام ایک پرمسرت موقع ہے ۔
پاکستانی امریکن سوسائٹی آف پٹس برگ کے صدر عمران سید نے حسن جلیل کو کامیاب عید ملن تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پوری کمیونٹی کی طرح ہمیں ان پر فخر ہے ۔پٹس برگ کے امام مسجد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ، دین محبت اور دین انسانیت ہے ۔ دین اسلام ہمیں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کرتا ہے ۔
حسن جلیل نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب پر اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے کا نام ہے اور اسی جذبے کے تحت اس تقریب کو منعقد کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button