امیگریشن نیوزپاکستان

نیویارک میں سیاسی پناہ گزینوں کےلئے امدادی سنٹرز کا قیام

نیویارک سٹی میں مختلف اہم کمیونٹی آرگنائزیشنز نئے آنیوالے پناہ گزینوں کو سپنش سمیت دیگر زبانوں میں اہم معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گی

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی میں سٹی انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں آنیوالے حالیہ پناہ گزینوں کی امداد اور رہنمائی کے لئے امدادی سنٹر (اسائلم سیکرز نیوی گیشن سنٹر) قائم کر دئیے گئے ہیں ۔نیویارک کے مئیر آفس آف امیگرنٹ امئیرز کے کمشنر مینوئیل کاسٹرو نے چیف پالیسی ایڈوائزر لورینا لوسیرو اور لا کولمین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسینا میٹا کے ہمراہ کمیونٹی اور ایتھنک میڈیا کو پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے سٹی میں قائم کئے جانیوالے امدادی سنٹرز کے قیام کے بارے میں تفصیلات بیان کی۔

کمشنر مینوئیل کاسٹرو کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں مختلف اہم کمیونٹی آرگنائزیشنز نئے آنیوالے پناہ گزینوں کو سپنش سمیت دیگر زبانوں میں اہم معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گی ۔ ان آرگنائزیشنز میں درج ذیل شامل ہیں ۔

Aid for Aids International ,African Communities Together (ACT) ,Catholic Charities Community Services, Archdiocese of New York ,Catholic Charities Neighborhood Services Brooklyn & Queens,Coalicion Mexicana ,La Colmena ,Make the Road NY,Mercy Center,Mixteca Organization New Immigrant Community Empowerment (NICE)

واضح رہے کہ ستمبر تک ، امریکن ریڈ کراس آف گریٹر نیویارک کے امدادی سنٹر میںآٹھ ہزار پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کر دی گئی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button