پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں جواں سال وکیل رانا شہزاد ریاض انتقال کر گئے

شہزاد ریاض رات گئے تک گھر نہیں آئے ، بھائی نے لاءآفس جا کر دیکھا تو آفس میں ساکت پائے گئے ، ہسپتال حکام نے انتقال کی تصدیق کی

رانا شہزاد ریاض کی جواں سال موت پر ان کے قریبی دوست احباب سردار نصر اللہ ، میاں ذاکر نسیم، آصف چوہدری سمیت کمیونٹی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت اور لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ایک لاءپروفیشنل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جواں سال وکیل رانا شہزار ریاض انتقال کر گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا شہزاد ریاض معمول کے مطابق ہفتہ کو لانگ آئی لینڈ میں واقع اپنے لاءآفس میں گئے ۔ شام کو انہیں دوست احباب کے زیر اہتمام ایک عشائیہ میں شریک ہونا تھا جہاں وہ نہیں پہنچے اور نہ ہی اپنی عدم شرکت کی کوئی اطلاع دی ۔ ہفتے کی رات گئے تک، ان کے اہل خانہ ، ان کی گھر واپسی کا انتظار کرتے رہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح رانا شہزاد ریاض کے بھائی، لانگ آئی لینڈ میں واقع ان کے لاءآفس گئے اور پچھلے راستے سے دفتر میں داخل ہوئے تو وہاں اپنے بھائی ( رانا شہزاد ریاض ) کو بالکل ساکت حالت میں پایاتو انہوںنے 911کال کی جس کے کچھ ہی دیر کے بعد ایمبولنس جائے وقوعہ پہر پہنچ گئی ۔ ۔ ایمبولینس اور میڈیکل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ رانا شہزاد ریاض انتقال کر گئے ہیں ۔شہزاد ریاض کے بھائی علی کے مطابق میڈیکل حکام کی جانب سے رانا شہزاد ریاض کی موت پارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ہوئی جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ۔

رانا شہزاد ریاض مرحوم کی سردار نصراللہ اور اعجاز بھٹی کے ساتھ ایک یاد گار تصویر
رانا شہزاد ریاض مرحوم کی سردار نصراللہ اور اعجاز بھٹی کے ساتھ ایک یاد گار تصویر

شہزاد ریاض اپنے اہل خانہ اور بھائیوں کے ساتھ نیویارک میں رہتے تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔مرحوم کی عمر 45سال تھی ۔مرحوم کی نماز جنازہ نیویارک میں ادا کئے جانے کے بعد ان کی یہاں پر ہی تدفین کی جائے گی ۔

رانا شہزاد ریاض کی جواں سال موت پر ان کے قریبی دوست احباب سردار نصر اللہ ، میاں ذاکر نسیم، آصف چوہدری سمیت کمیونٹی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Rana Shahzad Riaz passes away in New York

 

Related Articles

Back to top button