بین الاقوامی

ہیلری کلنٹن اور بلوم برگ کا صدارتی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ملک داو پر لگا ہوا ہے،جو کچھ ہورہا ہے اس سے پریشان ہوں،اس لئے میں کہیں نہیں جارہی۔سابق خاتون اول، آئندہ صدارتی الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گا، مائیکل بلوم برگ

ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ایک درجن سے زائد قائدین صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں جن میں پرائمری الیکشن کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پارٹی کا کون امیدوار ہوگا؟

نیویارک (اردو نیوز ) سابق امریکی سینیٹر، خاتون اول اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سابق مئیر نیویارک سٹی مائیکل بلوم برگ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ میں 2020 کے انتخابات میں حصہ نہیںلے رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود میں جو درست سمجھتی ہوں،اس کےلئے بولتی اور کام کرتی رہوں گی۔ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ ملک داو پر لگا ہوا ہے،جو کچھ ہورہا ہے اس سے پریشان ہوں،اس لئے میں کہیں نہیں جارہی۔سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کو وائٹ ہاوس میں لانے کیلئے ہر وہ اقدام کریں گی جو وہ کرسکتی ہیں۔ہیلری کلنٹن امریکی سیاست میں 25 برس سے سرگرم ہیں،وہ پہلے خاتون اول کی حیثیت سے،پھر سینیٹر اور وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار کی حیثیت سے متحرک رہیں۔سابق
مئیر نیویارک مائیکل بلوم برگ نے بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گے ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ایک درجن سے زائد قائدین صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں جن میں پرائمری الیکشن کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پارٹی کا کون امیدوار ہوگا؟

Related Articles

Back to top button