بین الاقوامی

شبیر رئیلٹی کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں شبیر کا افطار ڈنر،اہم شخصیات کی شرکت

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، مخدوم سید تصور الحسن شا ہ گیلانی ، امریکہ کے دورے پر آئے پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز و رکن صوبائی اسمبلی میاں منیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور شبیر رئیلٹی نیویارک کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں شبیر کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی دھوم ریسٹورنٹ ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک) پر شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، معروف اسلامک سکالر مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی امریکہ کے دورے پر آئے رکن سوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں منیر کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
ہمایوں شبیر اور ان کی اہلیہ نے تمام مہانوں کا استقبال کیا، انہیں خوش آمدید کہا اور افطار ڈنر میں شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا۔عتیق قادری نے تلاوت قران مجید جبکہ نصر اللہ ملک نے بار گاہ رسالت ﷺمیں ہدئیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات بشیر قمر،امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ ، بابر (دھوم ریسٹورنٹ) ، سعید حسن، افضل بٹ، وحید شہزاد، دانش ملک، شہزاد اقبال، جمال محسن، ناصر سلیم، علی رشید، ندیم وامق، فضل حق سید، وسیم سید، توقیر الحق، سیدالمدار شاہ، آصف جمال، سردار نصر اللہ، ظہیر احمد مہر، عمران اگرہ، عبدالمالک ،عثمان عباس، سندھو ، ناصر سلیم، وسیم سید اور سید عدنان شاہ بخاری بھی شریک ہوئے ۔
ہمایوں شبیر نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے اس بابرکت اور رحمتوں والے مہینے میں سب پر اپنا فضل و کرم فرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور میری اہلیہ کے لئے سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں روزہ داروں کی خدمت کی توفیق عطاءفرمائی ۔
قونصل جنرل راجہ علی اعجا زنے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہو گیا ہے ۔دعا گو ہیں کہ اس ماہ مقدس کی برکات سے سب مستفید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اپنی دعاو¿ں میں ملک وقوم کےلئے خصوصی دعا کریں ۔
مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے روزے اس لئے فرض کئے گئے تاکہ آپ پرہیز گار اور متقی بن جائیں۔ ہم سے پہلے بھی امتوں پر روزے فرض کئے گئے۔ اللہ تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میرے لئے ،کیا کوئی کچھ وقت کےلئے کھانا پینا چھوڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ گھر گھر آکر سخاوت کرتا ہے۔ حضرت موسی ٰ ؑکے پاس کلمہ پڑھنے والے آئے اور کہا کہ ہمیں کتاب ہدایت چاہئیے، آپ طور پر گئے اور خالق مالک کائنات سے عرض کی کہ مجھ سے زیادہ بھی اللہ تعالی ٰ کوئی قریب ہوگا ؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں ،(حضرت) محمد مصطفی ﷺ کی امت جن پر روزے فرض کئے جائیں گے ، وہ روزہ دار افطار کے وقت جب روزہ کھولنے کےلئے پیاسے بھوکے بیٹھے ہونگے اس وقت میں ان کے اتنا قریب ہونگا کہ ان میں اور مجھ میں ایک پردہ بھی حائل نہیں ہوگا۔مخدوم تصور الحسن شاہ گیلانی نے کہا کہ ماہ مقدس کی فضیلت اور برکات کا مکمل بیان بہت ہی مشکل ہے ۔ اس ماہ میں رحمتیں اور بخشش حاصل کر لیں ۔ آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی اور شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button