اوورسیز پاکستانیز

ضمیر چوہدری PACONYکے سیکرٹری جنرل منتخب

چئیرمین چوہدری پرویز ریاض اور صدر طاہر میاں، سینئیر نائب صدر وسیم سید،رضا دستگیر،نیئر عباس اور دیگر اراکین نے ضمیر چوہدری کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

Iنیویارک ( اردو نیوز )نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی نوجوان کاروباری و سیاسی شخصیت ضمیر چوہدری کوPACONYکا نیا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے. ان کا انتخاب پاکونی کے ایک اہم اجلاس کے دوران عمل میں آیا ہے.

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم کے چئیرمین چوہدری پرویز ریاض اور صدر طاہر میاں، سینئیر نائب صدر وسیم سید،رضا دستگیر،نیئر عباس اور دیگر اراکین نے ضمیر چوہدری کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ تنظیم کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

ضمیر چوہدری نے اعتماد کرنے پر پاکونی کی اعلی قیادت اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ پاکونی کو مستحکم اور موثر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پاکونی میں لانے کے لئے اقدام کریں گے.

Related Articles

Back to top button