خبریںبین الاقوامیپاکستان

اکنا کنونشن ، امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا اجتماع

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں منعقد ہونیوالے اکنا کنونشن میں امریکہ بھر سے ہزاروں افراد، نامور سکالرز اور کرکٹر بابر اعظم کی خصوصی شرکت

میری لینڈ (اردونیوز )امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا۔ICNA ) اور مسلم امریکن سوسائٹی ( ماس۔MAS)کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکی ریاست میری لینڈ کےشہر بالٹی مور میں 48واں اکنا کنونشن منعقد ہوا۔اس سال کنونشن کا موضوع ایمان، خاندان، اور مستقبل منتخب کیا گیا تھا۔

چار روزہ کنونشن میں نارتھ امریکہ بھر سے مسلم امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان کنونشن میں شریک ہوئے۔

میمورئیل ڈے کے موقع پر منعقد ہونیوالے اس کنونشن میں امریکہ کے نامور اسلامک سکالرز اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کنونشن میں مختلف سیشن سے خطابات کیا جن میں دین اسلام کی تعلیمات سمیت اہم امور زندگی پر خطابات کئے گئے ۔

بالٹی مور کے وسیع و عریض کنونشن ہال میں منعقد ہونیوالے اس کنونشن میں نہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کے کام ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ چار روزہ اجتماع مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے ایک تفریخ کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔ کنونشن میں ایک بڑے بازار کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ بھر سے آئے مسلم وینڈرزنے ہر قسم کی اشیاءفروختکیں ، اسی طرح بچوں کی تفریح کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔اجتماع میں پانچوں وقت کی نماز با جماعت ادا کی گئی جس میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں ارکان یکجا ہو کر بار گاہ الٰہی میں سربسجود ہوتے رہے۔

پاکستان کے مشہور کرکٹر بابر اعظم بھی کنونشن میں شریک ہوئے ۔کنونشن سے خطاب کرتے بابر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو سیکھنے کے عمل میں مشغول رکھیں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کا احترام کریں اور ان کے مشورہ پر غور کریں کیونکہ ان کے پاس زندگی کا زیادہ تجربہ ہے۔

Related Articles

Back to top button