پاکستان

واشنگٹن ڈی سی میں مسلم کمیونٹی کے بڑے اجتماع ”اکنا کنونشن“ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، نیویارک میں امام کانفرنس

اکنا کے زیر اہتمام44واں سالانہ کنونشن 19سے21اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس کا موضوع ”انسانیت کی خدمت، دین اسلام سے حاصل ہونیوالے سبق “ رکھا گیا ہے

نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کی مساجد اور اسلامک سنٹرکے امام صاحبان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات، پولیس چیف کوینز کی حکام سمیت شرکت، شرکاءکو اکنا ،ماس کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں شرکت کی خصوصی دعوت
جب اکنا ماس کنونشن کامیاب ہوگا تو ہماری اجتماعی کامیابی تصور ہو گی۔ ہم بطور مسلم کمیونٹی کے طور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہماری بصیرت اتحاد اور مشترکہ کردار ہونا چاہئیے۔مقررین
ایسا وقت ہے کہ جب بہت تقسیم موجود ہے، یہ وقت ہے کہ اکنا، ماس کنونشن جیسے پلیٹ فارم پر کمیونٹی متحد ہواور اپنا اجتماعی کردار ادا کرے،امام کانفرنس سے امام صاحبان و کمیونٹی قائدین کے خطابات

نیویارک (اردو نیوز ) مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم ”اکنا“ کے زیر اہتمام سالانہ امام اینڈ لیڈر شپ کانفرنس حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کی مساجد اور اسلامک سنٹرکے امام صاحبان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءکو اکنا ،ماس کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ۔ اس سال اکنا کے زیر اہتمام44واں سالانہ کنونشن 19سے21اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس کا موضوع ”انسانیت کی خدمت، دین اسلام سے حاصل ہونیوالے سبق “ رکھا گیا ہے۔امام کانفرنس میں اکنا مرکز کے امام حافظ ظفیر علی نے شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض طارق الرحمان نے ادا کئے ۔
اکنا کے مرکزی امیر جاوید صدیقی نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ یوتھ آگے بڑھ رہی ہے اور پختگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ہمارے اردو گر سیاسی، سماجی اور مالیاتی طور پر بہت کچھ ہو رہا ہے۔ہم میں تبدیلی لانے کا پروٹینشل موجود ہے۔ سچ کہیں، اسلام کی اعلیٰ اقدار سے لوگوں کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسا وقت ہے کہ جب بہت تقسیم موجود ہے، یہ وقت ہے کہ اکنا، ماس کنونشن جیسے پلیٹ فارم پر کمیونٹی متحد ہواور اپنا اجتماعی کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ تقسیم کرنے والی سیاست کے نتائج سب نے دیکھ لئے، ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہئیے۔ آئیے اسلام کو وہ تصور پیش کریں کہ جس ہر ہمیں فخر ہے۔مجلس شوری کے صدر امام حفیظ نے کہا کہ جب اکنا ماس کنونشن کامیاب ہوگا تو ہماری اجتماعی کامیابی تصور ہو گی۔ ہم بطور مسلم کمیونٹی کے طور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ہماری بصیرت اتحاد اور مشترکہ کردار ہونا چاہئیے۔اکنا کے حامد صدیقی نے اکنا،ماس کنونشن 2019کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ سب کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سال تک کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔
اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر توسیع شاہد فاروقی نے اکنا ریلیف کے زیر اہتمام خدمت خلق کے مختلف منصوبوں کی تفصیل بتائی اور ڈاکومنٹری کے ذریعے خدمات اور منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دعوت دیتے ہیں کہ آئیے ملکر خدمت خلق کریں۔ ہمارے پراجیکٹ کا حصہ بنیں۔انہوں نے بتایا کہ اکنا ریلیف کے زیر اہتمام نیویارک میں ویمن شیلٹر کے بعد سات بیڈرومز پر مشتمل پہلا ویمن چلڈرن شیلٹر قائم کی اجا رہا ہے ۔
امام کانفرنس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کوینز ساوتھ کے پولیس چیف بھی آئے ۔ انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کمیونٹی تنظیمیں اور ان کے نمائندہ قائدین اور پولیس ڈیپارٹمنٹ باہمی روابط کو فروغ دیتے ہوئے مسائل کے حل میں مشترکہ کردار ادا کریں ۔
مفتی محمد فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک امام اپنا خطبہ تیار کررہے تھے۔ اس دوران ایک بچہ انہیں مسلسل تنگ کررہا تھا۔ امام نے بچے کو ایک نقشے کے حصے دئیے اور کہا کہ اس کو جوڑو۔ اس نے پیچھے دیکھا تو ایک انسانی شکل تھی۔ اس نے انسانی شکل کو جوڑا تو دوسری طرف نقشہ بن گیا۔ امام نے بیٹے سے کہا کہ سبق یہ ہے کہ جب ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں تو پوری دنیا ہمارے ساتھ اکٹھی ہو جاتی ہے۔
امام حمود صلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ انسان نے ہمیشہ اس دنیا میں نہیں رہنا، ہر ایک کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش فرمائیں۔ نیک اعمال کریں ، وہ کام آئیں گے۔ آئیے مل کے کام کریں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کوینز کے چیف ڈیوڈ نے ، اکنا کے سابق امیر ڈاکٹر خورشید خان مرحوم کی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے، ان کی خدمات یاد رکھیں گے۔پولیس چیف نے کہا کہ ماہ رمضان آرہا ہے۔ حسب روایت پولیس ہیڈکوارٹر میں رمضان کانفرنس ہو گی جس میں ہم بات کرتے ہیں کہ کیسے ملکر کام کریں۔ملکر کام کرنا ہے۔ جب ہم مل بیٹھتے ہیں تو طے کرتے ہیں کہ کیسے ملکر کام کرنا ہے۔ پولیس میں سمر یوتھ الیڈیمی، ایکسپلورر پروگرام سمیت بہت سے پروگرام ہیں۔ ان میں شامل ہوں۔اس موقع پر امام ظفیر اور اکنا نیویارک کی جانب سے سارجنٹ بلال اسحاق سمیت دیگر پولیس حکام کی خدمات کو سراہا گیا۔انسپکٹر 103پریسنٹ پیٹر فورچون نے بھی کانفرنس میںشرکت کی اور شرکاءکو پولیس کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی شہرت جرائم کا خاتمہ ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ اہم ہے۔ ہم جرائم کم کرکے شہر اور شہریوں کی جان و مال کو یقنی بنانا چاہتے ہیں۔
جمیکا سنٹرکے ڈاکٹر صدیق الرحمان نے کہا کہ ہمارے علاقے میں مسلم کمیونٹی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ ہل سائیڈ ایریا میں اب جرائم کم ہوئے ہیں ، کاروبار ترقی کررہے ہیں۔ جمیکا سنٹر ، اکنا کنونشن کے لئے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔
ترکش کمیونٹی کے ڈاکٹر خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش کمیونٹی بہت ڈائیورس ہے۔ ہم مساجد اور کلچر سنٹر میں جاکر ہیلتھ سروس مستحق افراد کو فراہم کررہے ہیں۔برادر حسن ، سلیمانیہ مسجد آف ترکش کمیونٹی نے اپنے سنٹر کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ جب ہم جمع ہوتے ہیں تو اس کا مقصد ہونا چاہئیے۔ ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے۔
مسلم سنٹر نیویارک کے پریذیڈنٹ عدنان بخاری نے اکنا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اکنا ، ماس کنونشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم سنٹرفلشنگ(نیویارک) کمیونٹی کی خدمت کے ساتھ دیگر کمیونٹی کےلئے خدمات انجام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خورشید خان مرحوم کی موت سے پیدا ہونیوالا خلاءمحسوس ہوتا رہیگا۔
امام رفیق نے کہا کہ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ بہتر اسلام وہ ہے کہ ان کی مدد کرو کہ جن کو مدد کی ضرورت ہے۔ امن قائم کرو اور امن کو فروغ دو۔
معروف کمیونٹی رہنما ملک ندیم عابد نے کہا کہ اگر بچوں کا خیال کرتے ہیں ، اس ملک میں دین کو اہم سمجھتے ہیں تو اکنا کنونشن میں جانا چاہئیے۔ ہمیں اسلام کے محبت اور امن کے پیغام کو اس ملک میں عام کرنا ہے۔
امام ایوب نے کہا کہ اکنا ریلیف کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اچھا کام سب دیکھتے ہیں۔ اکنا اور آمد کنونشن کی بہت اہمیت ہے۔ اس کی کامیابی کمیونٹی کی کامیابی ہے۔نیویارک سٹی کمپٹرولر آفس کی ڈائریکٹرعالیہ لطیف نے سٹی میں امیگرنٹ اور شہریوں کی صورتحال کی بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بہت اہم ہے۔ ہمارے آفس خدمات کے لئے حاضر ہے۔
امام کانفرنس میں امام احمد شبلی نے دعا کروائی۔ ڈاکٹر خورشید خان مرحوم ، امین حسینی مرحوم،عمر عزیز مرحوم سمیت دیگر مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔کانفرنس سے امام شمسی، ڈاکٹر اعجاز احمد، برادر معصوم سمیت دیگر مسلم کمیونٹی کے قائدین نے بھی خطاب کیا اور اکنا ، ماس کنونشن کی اہمیت کو کمیونٹی کے لئے اہم قرار دیا ۔آخر میں دعا کی گئی اور منتظمین کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button