اوورسیز پاکستانیز

اکنا کے سابق امیر ڈاکٹر خورشید خان کی علمی و دینی خدمات کو خراج تحسین

اکنا مرکز میں ڈاکٹر خورشید خان کی یاد میں تعزیتی ، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی ، ممتاز اسلامی سکالرز و شخصیات کی جانب سے مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کی تاکید

 ڈاکٹرخورشید خان نے امریکہ میں اکنا کے امیر کی ذمہ داری مشکل حالت میں سنبھالی اور بطریق احسن ادا کی ، پوری عمر دین و علم کی خدمت میں بسر کی
خورشید خان خلا پیدا کرکے گئے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کا خلا پورا کریں اور وہی کام کریں کہ جو وہ کرتے تھے۔ ان کی زندگی کے مشن کا جاری رکھیں، اکنا کے امیر سمیت دیگر کے خطابات
تعزیتی اجلاس میں جاوید صدیقی ، مقصود احمد، شمشیر احمد، طارق الرحمان، عامر خان، حنیف اسماعیل ، عامر خان ، خورشید خان مرحوم کے صاحبزادے نوید خان ، حسین احمد اور محمد علی کی خصوصی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) مسلم امریکن کمیونٹی کی بڑی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا) کے سابق امیر اور معروف علمی و دینی شخصیت ڈاکٹرخورشید خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اکنا مرکز ،نیویارک میں ڈاکٹرخورشید خان کی یاد میں خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی اور کہاگیا کہ ڈاکٹر خورشید خان کی وفات سے جو خلاءپید اہوا ہے ، وہ ان کی خدمات کے تسلسل کو آنیوالی نسلوں کے ذریعے یقینی بنا کر پر کیا جائے گا۔
اکنا کے مرکزی امیر جاوید صدیقی نے ڈاکٹرخورشید خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خورشید خان نے سخت اورمشکل ترین حالات میں اکنا کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ ہمیشہ ہماری رہنمائی فرماتے تھے، ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ خورشید خان کو ان کے بعد ان کے دین اور امت و انسانیت کےلئے خدمات کے پیش نظر یاد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کردار ہے کہ جس کی وجہ سے آج لوگ ان کی کمی محسوس کررہے ہیں۔ دنیا ہمیں بعد میں کیسے یاد رکھے گی ؟ ہمیشہ اس بارے میں متفکر رہنا چاہئیے۔
اکنا ریلیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید بھائی محبت امن بھائی چارے پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر محسوس ہوا کہ ہمارے لئے ایسی شخصیت نہیں رہی کہ جس کی وجہ سے blessingsملتی تھی۔ آپ نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور احکامات کو ہمیشہ پیش نظر رکھ کر رب کریم کی رضا کےلئے کوشاں رہتے تھے۔
ICNA Scholars, Dr Khursheed Khan late condoilance meetingشمشیر بھائی نے کہا کہ نبی کریم ﷺکا فرمان ہے کہ جب بندہ انتقال ہوتا ہے تو جو صدقہ جارئیہ کیا، اللہ کی راہ میں خرچ کیا، وہ اس کا ہے۔ صالح اولاد جو اس کی مغفرت کے لئے دعا گو رہے۔خورشید خان کی لائف سے سیکھنا چاہئیے کہ زندگی بھرپور طریقے سے اللہ کے احکامات کے مطابق گزاریں۔
طارق الرحمان نے کہا کہ پیشے کے اعتبار سے استاد تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سے کیرئئر کا آغاز کیا۔ امریکہ آئے۔ جب انہیں یاد کرتا ہوں، مجھے بہت سے سفر یاد آجاتے ہیں کہ جو ہم نے اکٹھے کئے۔ آج ان کی سیٹ خالی دیکھتا ہوں تو آنکھوں کو یقین نہیں آتا۔ ہماری دعائیں ان کے لئے ہمیشہ موجود رہیں گی۔
عامر خان نے کہا کہ دین اسلام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ یقینی بنانا ہے کہ اپنی یوتھ کے لئے ویسے ہی ماڈل بنیں کہ جیسے خورشید خان بنے۔ ان کی پوری زندگی ایک نمونہ تھی۔
مسلم شوری کے صدر نے کہا کہ وہ ہمارے بینکوئٹ میں آئے۔ ان کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کی لیگے سی کو جاری رکھا جائیگا۔
حنیف اسماعیل نے ڈاکٹر خورشید خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ جمیل صدر شوری نے کہا کہ خورشید خان نے عمر بھر دین کی خدمت کی۔ اللہ تعالی انشاءاللہ ان کی خدمت قبول فرمائیں۔ ایک مسافر سفر کے دوران ایک گاو¿ں میں پہنچا۔ ایک شخص اس کو قبرستان لے گیا۔ مسافر نے پوچھا کہ لوگ زیادہ زندہ کیوں نہیں رہے، اسے بتایا گیا کہ ہم قبور پر صرف وہ دن لکھتے ہیں کہ جتنے دن اس نے خدمت میں گذاری۔ مسلم کی زندگی اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے ہونی چاہئیے۔ صرف اپنے لئے زندگی گذارنا خود غرضی ہے۔ دوسروں کےلئے زندگی گزاریں اللہ اجر دے گا۔ یقین ہے کہ اللہ انہیں خورشید خان کو ان کی خدمات کا اجر عطاءفرمائیں گے۔
خورشید بھائی کے بیٹے برادر نوید خان نے کہا کہ سب کا مشکور ہوں۔ دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔
مسلم امریکن سوسائٹی کے صدرحسین احمد نے کہا کہ خورشید خان کو دیکھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے۔ امریکہ بھر میں ان کےلئے دعا کی گئی۔ ہمیں موت کا وقت کا ہر لمحہ انتظار کرنا چاہئیے اور وقت آنے سے پہلے اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہئیے۔ خورشید خان کو دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔
محمد علی نے کہا کہ مساجد میں جوتیاں خود سیدھی کرتے تھے۔ خورشید خان خلا پیدا کرکے گئے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کا خلا پورا کریں اور وہی کام کریں کہ جو وہ کرتے تھے۔ ان کی زندگی کے مشن کا جاری رکھیں۔

US Muslim Scholars paid rich tribute to former president ICNA Dr Khursheed Khan

Related Articles

Back to top button